ابنا: لبنان کے المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین حملوں کے دوران صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اویگدور لیبرمین نے کہا ہےکہ غزہ پٹی پر محدود پیمانے پر کۓ جانے والے حملے حماس تحریک کی تقویت کا سبب بنتے ہیں اس لۓ اسرائیل کو غزہ پٹی پر مکمل طور سے قبضہ کر لینا چاہۓ۔ دریں اثناء پریس ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت غزہ پٹی پر وسیع حملےکرنے کی تیاری کر رہی ہے جس کے لۓ صیہونی فوج کی بکتر بند یونٹوں کو حکم دیا گيا ہے کہ وہ اسپیشل فورسز سے ملحق ہوجائيں۔ اسرائیلی فضائیہ نے بھی آہنی گنبد (Iron Dome) سسٹم پر نئے میزائیل نصب کردیۓ ہیں۔ واضح رہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ سترہ دنوں سے تین صیہونیوں کے لاپتہ ہونے کے بہانے سے مغربی کنارے اور غزہ پٹی پر وسیع حملوں کا آغاز کردیا ہے جن کےنتیجے میں اب تک دسیوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔
.......
/169